کمٹہ 23/ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے سیاحتی مقام گوکرن میں کیرالہ کا ایک سیاح سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت ویجین میتھو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات سنیچر شام کو پیش آئی۔
بتایا گیا ہے کہ میتھیو اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں تیر رہا تھا جس کے دوران سمندری موجوں کی زد میں آکر لاپتہ ہوگیا۔ سنیچر شام کو تلاش کرنے کے باوجود اس کا کچھ پتہ نہیں چل پایا، اتوار دوپہر تک تلاشی مہم جاری تھی۔
گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔